اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں ایل پی جی کی پیداوار میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر رواں مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں ایل پی جی کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 13.38 فیصد اوراپریل کے مہنہ میں ماہانہ بنیادوں پر33.30 فیصد کی شرح سے بڑھوتری ہوئی ہے۔
جولائی سے اپریل 2021 تک کی مدت میں ملک میں 72 کروڑ،90 لاکھ،82 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 64 کروڑ، 30 لاکھ، 68 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔
اپریل کے مہینہ میں ملک میں 7 کروڑ،20 لاکھ، 31 ہزارلیٹرایل پی جی کی پیداورحاصل ہوئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 33.30 فیصدزیادہ ہے۔