لاہور: ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کے بعد گیس ہی نایاب، بیشتر دکانیں بند

Published On 17 July,2021 05:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہورمیں ایل پی جی کے صارفین کی مشکلات بڑھنے لگیں، قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس ہی نایاب ہو گئی، شہر میں ایل پی جی کی بیشتر دکانیں بند ہو گئیں۔ شہری بلیک میں مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

ایل پی جی پھر مہنگی ہو گئی ، قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی بھی نایاب ہو گئی، شہر میں ایل پی جی کی 70 فیصد سے زائد دکانیں بند ہو گئیں۔ صارفین گیس بلیک میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے۔

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے تین روز میں 15 روپے فی کلو اضافہ کردیا ، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے 175 روپے فی کلو مقرر کردی۔ گھریلو سلنڈر 50 روپے کمرشل سلنڈر200 روپے مہنگا ہو گیا،

شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں ایل پی جی 180روپے سے 200 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

رکشہ ڈرائیور اور لوڈر گاڑیوں کے مالکان بھی شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دکانداروں کے لیے ایس او پیز بنائے یا صارفین کے لیے متبادل انتظامات کرے۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے
 

Advertisement