لاہور: (دنیا نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔
سی این جی کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی این جی کی نئی قیمت 107 روپے فی لیٹر مقرر ہوگی۔
سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق تمام سی این جی سٹیشنز پر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سی این جی کی قیمت 89 روپے لیٹر مقرر تھی۔
چئیرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایل پی جی پر جی ایس ٹی میں اضافہ ہونے پر قیمت میں اضافہ ناگزیر تھا، سی این جی مالکان سخت مشکل سے دوچار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا
خٰیال رہے کہ گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا تھا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔
اوگرا کی طرف سے ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی لیکن صرف ایک روپے 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی۔
دوسری طرف وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 112 روپے 69 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 44 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد 113روپے 99 پیسے ہو گئی ہے۔
مزید برآں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 83 روپے 40 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے، مٹی کا تیل 3 روپے 86 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد 85 روپے 75 پیسے فی لٹر ہو گیا۔
واضح رہے کہ 15 جون کو وفاقی حکومت نے عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔