اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی این جی کی قیمت میں ہونے والا 5 روپے فی لٹر اضافہ واپس لے لیا گیا، اوگرا نے ایل این جی کی اگست کے لئے پرانی قیمت ہی بحال رکھنے کا سرکلر جاری کر دیا۔
دو اگست کو اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمت کا سرکلر جاری کیا تھا ۔۔جس کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔۔ لاہور میں سی این جی 106 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 111روپے 90 پیسے فی لٹر ہو گئی تھی۔
تاہم اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کے بعد اوگرا نے دو اگست کا سرکلر معطل کرتے ہوئے پرانی قیمت بحال کر دی ۔۔سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے بھی سی این جی کی پرانی قیمت بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔