اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 5 نئے بلاکس کے ایکسپلوریشن لائسنس جاری کر دیئے ہیں، لائسنس آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کو جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان وزارت توانائی کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کے لیے وزارت اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں، او جی ڈی سی ایل وہاڑی، حضرو، نوشہرہ، ستلج اور کھیواڑی میں تیل اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گی۔
وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نئے ذخائر تلاش کی کوششیں مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری کریں گی حکومت درآمدی تیل وگیس پر انحصار کم کرنا چاہتی ہے، تیل وگیس کی تلاش کے علاقوں کی سماجی ترقی کے لیےاو جی ڈی سی ایل کروڑروپے خرچ کرے گی۔
انھوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ پانچ بلاکس میں تیل وگیس کی تیل میں کامیابی ملے گی۔