کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کو آر ایل این جی کی فراہمی میں اچانک کمی کا سامنا۔ سمندر میں تیز لہروں کے باعث ایل این جی کارگو کی آمد میں تاخیر ہوئی۔ جس کے باعث ایس ایس جی سی کے سسٹم میں گیس کے کم پریشر ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز اور ان کے ساتھ جنرل انڈسٹریز بشمول کیپٹیو پاور کو 8 اکتوبر کی صبح 08:00 بجے سے 11 اکتوبر کی صبح 08:00 بجے تک 72 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کی یہ عارضی بندش کابینہ کے ای سی سی کے منظور شدہ سیکٹرل ترجیحی آرڈر کے مطابق، گیس لوڈ کا انتظام کرنے کے تحت کی گئی ہے۔