کیف:(دنیا نیوز)روس کے خلاف یوکرین نے امریکااور یورپی اتحادیوں سے مزید فوجی امداد مانگ لی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی وزیر دفاع نے کہا کہ روس کے خلاف یوکرین کو سیاسی مدد کےساتھ ساتھ مغربی ممالک سے اسلحہ بھی چاہیے۔
یوکرین کی سرحد پر روسی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ یوکرین کی پارلیمنٹ نے بارڈر گارڈز کو آتشیں اسلحہ اور فوجی آلات کے استعمال کی اجازت دینے کا قانون پاس کیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے روس کے 28 سپیشل فورسز کے اہلکاروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔