نیٹو کی روس کو یوکرین کے خلاف مہم جوئی سے باز رہنے کی تنبیہ

Published On 15 November,2021 05:18 pm

برسلز:(دنیا نیوز)نیٹو نے روس کو یوکرین کے خلاف مہم جوئی سے باز رہنے کی تنبیہ کردی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیاہے۔

جینز اسٹولٹنبرگ کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے اشتعال انگیزی تشویش کا باعث ہوگی جبکہ روس اپنی فوجی سرگرمیوں سے متعلق شفاف حکمت عملی اپنائے ۔
 

Advertisement