روسی نوجوان نے مذہبی سکول کےسامنے خود کو دھماکے سے اڑادیا

Published On 13 December,2021 05:15 pm

ماسکو:(دنیا نیوز) روسی نوجوان نے مذہبی سکول کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے نوجوان اور 12 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکہ کرنے والا نوجوان اسی سکول کا طالب علم رہ چکا تھا،دھماکہ کرنے والے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔

نوجوان صبح کی اسمبلی کے دوران دھماکہ کرنا چاہتا تھا، سکول کے اندر داخل نہ ہوسکا تو گیٹ پر ہی خود کو اڑا دیا۔