ماسکو:(دنیا نیوز) روس نے دو جرمن سفارتکاروں کو غیر پسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور جرمنی کے درمیان سفارتی کشیدگی کم نہ ہوسکی،اس سے پہلے جرمنی نے دو روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا تھا۔
جرمنی دو سال قبل برلن میں ہونے والے ایک قتل کا الزام روسی حکومت پر ڈال رہا ہے۔
جرمن حکام کے مطابق سابق چیچن رہنما کے قتل میں روسی خفیہ ادارہ ملوث تھا جبکہ روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔