انقرہ:(دنیا نیوز)صدر طیب اردوان کی نئی مانیٹری پالیسی کے باعث ترک لیرا کی قدر میں 4دن کے اندر 57فیصداضافہ ہوگیا۔
ترک میڈیا کے مطابق آج بھی لیرا کی قدر میں 10فیصد اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں فی ڈالر لیرا 10اعشاریہ 23پر ٹریڈ ہونے لگا۔
صدر نے ترک لیرا کی قدر کم ہونے پر کم از کم تنخواہ میں اضافہ کردیا تھا۔ اب لیرا کی قدر بحال ہونے پر ترکی میں کم از کم تنخواہ 400ڈالر سے تجاوز گر گئی۔
رجب طیب اردوان نے چار دن پہلے ڈالر کے مقابلے میں لیرا کو حکومتی گارنٹی دینے کا اعلان کیا تھا۔