لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کو پاکستان سے جانے کے طویل مدت بعد بھی یہاں کی یاد آتی رہتی ہے جس کا اظہار وہ کھل کر کرتی بھی ہیں۔
واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔
جمائما نے حال ہی میں پاکستان کے رنگین ٹرک آرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور اس آرٹ ورک کی خوبصورتی کو سراہا۔
انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہاکہ میں اب بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کی دیوانی ہوں۔
جمائما نے کہا کہ 27 سال پہلے جب میں نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا تو میں نے سوچا تھا کہ یہاں ایک کارنیوال ہو رہا ہے کیونکہ ہر ٹرک، بس، رکشہ اور موٹر سائیکل کو منفرد اور پیار سے سجایا گیا تھا۔
Meanwhile I’m still obsessed by Pakistani truck art. When I first visited Pakistan 27 years ago I thought there must be a carnival happening - every truck, bus, rickshaw and motorbike uniquely & lovingly decorated. I need these trainers as a memento. pic.twitter.com/TkvUt4ptMW
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 8, 2022
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں اب ان اشیاء کی ضرورت ہے تاکہ وہ انہیں یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھ سکیں۔
خیال رہے کہ جمائما اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔