فوجی اتحاد نے مشن مکمل کرلیا ہے: قازق صدر قاسم جومارت

Published On 11 January,2022 05:19 pm

نورسلطان:(دنیا نیوز)قازقستان کے صدر کا کہناہے کہ روسی فوجی اتحاد نے مشن مکمل کرلیا ہے اور2 روز میں فوجیوں کے انخلا کا آغاز ہوجائے گا ۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت نے قوم سے خطاب میں بتایا ہے کہ روسی فوجی اتحاد سی ایس ٹی او 2روز میں فوجی انخلا کا آغازکرے گا اور 10 روز میں تمام غیر ملکی افواج ملک سے چلی جائیں گی۔

صدر نے علی خان اسماعیلوف کو نیا وزیر اعظم بھی تعینات کردیا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے ہونے والے پر تشدد احتجاج کو قازق حکومت نے بغاوت قرار دے کر روس سے فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

Advertisement