امریکا: تیز رفتار ٹرین کریش ہونیوالے جہاز سے ٹکرا گئی

Published On 10 January,2022 07:34 pm

کیلیفورنیا:(دنیا نیوز) امریکا میں تیز رفتارٹرین کریش ہونے والے جہاز سے ٹکرا گئی جبکہ جانباز پولیس اہلکاروں نے پائلٹ کی جان بچالی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پیش آیا، پولیس اہلکاروں نے بر وقت اقدام کرتے ہوئے کریش ہونے والے جہاز کے زخمی پائلٹ کو نکالا۔

صرف چار سیکنڈز بعد تیز رفتار ٹرین نے طیارے کے پرخچے اڑا دیئے ، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پائلٹ کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
 

Advertisement