ٹوکیو: (دنیا نیوز) امریکی فوجی اڈوں پر غیر ضروری آمدورفت کے خاتمے اور ماسک پہننے سمیت کئی کورونا پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
جاپانی حکام کی جانب سے پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔۔جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کہ وجہ امریکی فوجی اڈے ہیں، امریکی فوجیوں سے کورونا مقامی کمیونیٹیز میں پھیل رہا ہے۔ امریکا کو اس فیصلے پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
جوبائیڈن انتظامیہ نے ان پابندیوں پر اتفاق کیا ہے اور جاپان میں موجود امریکی فوجیوں کو ان احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔