لاہور:(ویب ڈیسک)جاپان نے 12 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی اڑنے والی بائیک متعارف کراکے دنیا کو حیران کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کرتے ہوئے جاپان کی جانب سے ایک اڑنے والی بائیک متعارف کروائی گئی ہے جس کی قیمت 12کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
یہ بائیک ایک روایتی انجن اور بیٹری سے چلنے والی چار موٹروں سے لیس ہے اور 100 کلومیٹر فی گھنٹہ (62 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے 40 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے۔