ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کی پارلیمان نے فومیو کشیدا کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا۔ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور ان کے اتحادیوں نے ان کے حق میں ووٹ دیئے۔
دارلحکومت ٹوکیو میں جاپان کی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں فومیو کے حق میں 311 اور مخالفت میں 124 ووٹ ڈالے گئے، جاپان کے نئے وزیراعظم کی کابینہ کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔
کابینہ میں نئے چہروں کا بھی انتخاب کیا جائے گا، خبر ایجنسی کے مطابق نئے وزیراعظم اگلے ہفتے اسمبلی توڑ کر 31 اکتوبر کو نئے انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں۔