ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کی حکمران پارٹی نے نیا لیڈر منتخب کر لیا، جاپان کے سابق وزیرخارجہ اب نئے وزیراعظم ہوں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیر خارجہ "فومیو کشیدا" حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر منتخب کر لیے گئے ہیں، فومیو کشیدا ہی اب جاپان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے۔
نئے لیڈر کے لیے چار ارکان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں دو خواتین بھی شامل تھیں، موجودہ وزیرا عظم سوگا نے کورونا وبا کے حوالے سے تنقید کے بعد عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔