ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے مشرق میں 80 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے ٹوکیو میں ٹی وی اسٹوڈیو میں نیوز کاسٹرز گھبراتے بھی رہے اور خبریں بھی پڑھتے رہے، زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق سال 2011 کے بعد زلزلے کے یہ شدید ترین جھٹکے تھے، جاپانی وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں کے لیے ٹاسک فورس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔