لاہور: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے بعد قومی ٹیم کے کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے سے بہت سے خاندان جانی و مالی طور پر متاثر ہوئے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ سب کے ساتھ کھڑا ہوں اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی کوشش کرے گی۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
بلوچستان میں آنے والے زلزلے سے بہت سے خاندان جانی و مالی طور پر متاثر ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں آپ سب کے ساتھ کھڑا ہوں اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی کوشش کرے گا اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 7, 2021
earthquake#
دوسری طرف قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا کہ صبح سویرے جاگتے ہی زلزلے کی خبر سُننا خوفناک ہے، میری دُعائیں بلوچستان کے پیارے اور بہادر لوگوں کے ساتھ ہیں۔
Terrible to wake up to this sad news. Prayers with the lovely and brave people of Balochistan. I hope and pray that the situation remains under control with immediate rescue efforts. Stay safe and strong, Balochistan.
— Babar Azam (@babarazam258) October 7, 2021
اُنہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ فوری امدادی کوششوں سے صورتحال قابو میں رہے، بلوچستان! محفوظ اور مضبوط رہیں۔