ٹوکیو میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت 6.1 ریکارڈ

Published On 07 October,2021 07:16 pm

ٹوکیو:(دنیا نیوز)جاپان کا درالحکومت ٹوکیو زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی۔

جاپان کے پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹرین لائنز کو روک دیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں پاکستان میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ہرنائی میں متعدد گھر زمین بوس ہوگئے، ملبے تلے دب کر 24 سے زائد لوگ جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ اور ہرنائی کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، 24 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

بلوچستان میں کوئٹہ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔
 

Advertisement