واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ مذاکرات کی راہ اپنانا چاہتا ہے یا تصادم کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے ۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ روس کو تصادم سے بچتے ہوئے تنازعات حل کرنے کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری کی راہ اپنانی چاہیے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو نے یوکرین کے خلاف دوبارہ جارحیت کرتے ہوئے تصادم کو ہوا دی تو روس کو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔
واضح رہے کہ جنیوا میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات شیڈول ہیں ۔