ماسکو:(دنیا نیوز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان اور تاجکستان کی سرحدی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کو افغانستان کی صورتحال اور تاجک سرحد کی سکیورٹی پر تشویش ہے۔
روس کو وسطی ایشیائی ریاستوں میں انتہا پسندی پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث تاجکستان میں روسی ملٹری بیس کی گنجائش میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملٹری بیس پر مزید 30ٹینک تعینات کردیے گئے جبکہ چھوٹے درجے کے میزائل سسٹم بھی نصب کیا جارہا ہے۔