ماسکو:(دنیا نیوز)روس کی عدالت نے سرچ انجن گوگل پر 98 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق گوگل کو غیر قانونی مواد انٹرنیٹ سے نہ ہٹانے پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سرچ انجن کو غیر قانونی مواد ہٹانے کے لئے متعدد بار درخواست کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ویب سائٹ گوگل سے نمبر ون کا اعزاز چھن گیا تھا اور اس کی جگہ ٹک ٹاک نے لے لی۔
امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ٹک ٹاک کا ڈومین ( ویب ایڈریس) گوگل کو مات دے کردنیا بھر میں صف اول ہوگیا ۔ 2020 میں نمبر ون کا اعزاز گوگل کے پاس تھا، دوسرے نمبر پر فیس بک اور ٹک ٹاک اس فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا۔