واشنگٹن: (دنیا نیوز) یوکرین کے ایشو پر امریکی صدر بائیڈن کی روسی ہم منصب سے بات چیت ہوئی، وائٹ ہاؤس کےمطابق صدر بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ یوکرین پرحملہ ہوا امریکا کا ردعمل فیصلہ کن ہوگا۔
صدر بائیڈن اورپیوٹن کے درمیان گفتگو کا محور یوکرین میں نیٹو کا عمل دخل تھا، روسی صدر کے مشیر کے مطابق صدربائیڈن نے یوکرین میں مہلک ہتھیار نصب نہ کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے، یوری شیکوف نے کہا کہ امید ہے یوکرین نیٹو معاہدے میں ہمارے سکیورٹی خدشات کا خیال رکھا جائے گا، روس مشرق کی جانب نیٹو کا پھیلاؤ نہیں چاہتا۔
صدر پیوٹن نے واضح کیا ہے کہ روس پر اقتصادی پابندیاں مسئلے کےحل میں بارآور ثابت نہیں ہوں گی ۔