سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار اونٹ میلے میں خواتین کی شرکت

Published On 09 January,2022 11:15 pm

ریاض:(دنیا نیوز)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار اونٹ میلے میں خواتین نے شرکت کی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اونٹوں کا مقابلہ حسن سعودی عرب کا مقبول تہوار ہے جس میں صرف مرد ہی شرکت کرتے تھے، مگر پہلی بار خواتین نے بھی اونٹ میلے میں شرکت کی۔

چھٹے کنگ عبدالعزیز فیسٹیول میں مجموعی طور پر 38 خواتین نے حصہ لیا تھا مگر 10 خواتین کی اونٹنیوں کو جیوری کے سامنے پیش کیا گیا جن میں سے 5 اونٹنیوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
 

Advertisement