ایران کا سعودی عرب کیساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا عندیہ

Published On 06 January,2022 10:15 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا عندیہ دے دیا۔

ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ بات چیت مثبت رہی۔ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کسی بھی وقت بحال ہوسکتے ہیں۔ او آئی سی میں ایران کا نمائندہ جلد ہی جدہ روانہ ہوگا۔

حسین امیر عبد الہیان نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ، سعودی عرب، ایران ، ترکی اور مصر کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کیے تھے۔
 

Advertisement