ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور یمنی باغیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی، مجموعی طور پر پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان پر راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے سات زخمی ہوگئے ۔
سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پرلڑاکا طیاروں سے بمباری کی جس میں 3 افراد ہلاک 6زخمی ہوگئے۔
یمن کے صوبہ مارب پر قبضے کے لئے بھی حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جنگ جاری ہے۔