یمن:فٹبال میچ جیتنے کی خوشی،ہوائی فائرنگ کے دوران 5افراد ہلاک

Published On 16 December,2021 04:56 pm

صنعا:(ویب ڈیسک)عرب ملک یمن میں فٹبال میچ جیتنے کی خوشی پر ہوائی فائرنگ کے دوران 5افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں انڈر16کی ٹیم نے حریف سعودی عرب کی ٹیم کو زبردست میچ کے بعد شکست دی تھی جس کی خوشی میں یمنی حوثی باغیوں نے رات بھر گولیاں چلاتےہوئے جشن منایا،اس دوران ہوائی فائرنگ سے علاقے میں کم از کم 5افرادہلاک ہوگئے جبکہ 100سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یمن کی جونیئر فٹبال ٹیم نے افریقن چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ہے۔
 

Advertisement