عدن: (دنیا نیوز) یمن کے شہر عدن میں تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے۔
یمن کے علاقے مآرب کے بعد جنوبی صوبے عدن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
کئی علاقوں میں سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور کئی مقامات پر سیلابی ریلے گاڑیاں بہا لے گئے، نشیبی علاقوں میں پانی لوگوں کے گھروں کے اندر داخل ہو گیا جس کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔