یمن کے القاعدہ گروپ کا رہنما قاسم الریمی امریکی آپریشن میں مارا گیا

Last Updated On 07 February,2020 08:55 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) یمن کے القاعدہ گروپ کا رہنما قاسم الریمی امریکی آپریشن میں مارا گیا جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کر دی ہے۔

قاسم الریمی 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کی سربراہی کر رہا تھا، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قاسم الریمی کی ہلاکت امریکی فوج کی جانب سے یمن میں کیے گئے ایک آپریشن میں ہوئی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں مارے جانے والے شخص نے گزشتہ سال ریاست فلوریڈا میں بحری اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام کا تحفظ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

 

Advertisement