صنعا: (دنیا نیوز) جنگ سے تباہ حال یمن میں کورونا کا پہلا مریض سامنے آ گیا، ماہرین یمن کے لیے کورونا کو تباہ کن قرار دے چکے ہیں۔
یمن میں حکومتی کنٹرول والے جنوبی صوبے میں کورونا کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے، عالمی امدادی گروپوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کورونا یمن میں آیا تو پہلے سے خراب ہیلتھ کئیر سسٹم پر اس کا اثر تباہ کن ہو گا،یمن کی سپریم نیشنل ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق ملک میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطالبے پر سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے یمن کے حوالے سے خصوصی نمائندے مارٹن گرفتس نے جنگ بندی کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا تھا۔