صنعاء : (دنیا نیوز) یمن میں صوبہ مارب کے قبضے کے لئے گھمسان کی جنگ جاری ہے، ، چوبیس گھنٹوں میں 90 ہلاک ہوگئے
یمنی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان مارب پر قبضے کی لڑائی جاری ہے، ہلاک ہونے والوں میں 32 حکومتی فوجی شامل ہیں، جبکہ 58 حوثی جنگجوسعود ی فوجی اتحاد کی بمباری میں ہلاک ہوئے۔
دوسری طرف سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کے چھ مسلح ڈرونز بھی مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔