صنعا: (دنیا نیوز) یمن میں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی جس میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔
یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں میں گھمسان کا رن پڑا، فریقین نے ایک دوسرے پر شدید حملے کئے۔ لڑائی کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے جاری جھڑپوں میں ایک سو پچاس سے زائد فوجی اور جنگجو مارے جا چکے ہیں، گزشتہ ماہ بھی فریقین کے مابین جھڑپوں میں دونوں جانب سے 26 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ 2018 میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ شدید ترین جھڑپیں ہیں۔