ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شاہ خالد ملٹری سٹی حفرال بتین میں فوجی مشقوں"الکصاح "کا آغازہو گیا، دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔
سعودی عرب میں بارودی مواد سے نبردآزما ہونے کی مشقیں شروع ہو گئیں، افتتاحی تقریب میں کمانڈر نادرن ایریا میجر جنرل صالح بن احمد ال زہرانی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشق الکصاح تھری میں سعودی عرب اور پاک فوج کے جوان حصہ لے رہے ہیں، مشقوں میں آئی ای ڈیز کو ناکارہ بنانے، تلاشی، ایریاز اور گاڑیوں کی کلیئرنس کا عمل شامل ہے، مشقوں میں جوانوں کی آئی ای ڈیز سے مقابلہ کرنے کی صلاحیتیں بہتر ہوں گی۔