اسلام آباد:(دنیا نیوز)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ ملٹری کالج آف سگنلز سے فارغ التحصیل ہونے والےنوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں، آج انہیں اپنی محنت کا ثمر ملا ہے۔
ملٹری کالج آف سگنلز کے 28ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے اور تعلیمی میدان میں ادارے کی کارکردگی اور معیا رکی تعریف کی۔
آئی ایس پی آ رکے مطابق کالج کے کمانڈنٹ نے ایک سال دوران کالج کی تعلیمی اورتحقیقی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں، آج انہیں اپنی محنت کا ثمر ملا، ملٹری کالج آف سگنلز مسلسل بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں اس رینکنگ میں بہتری آ رہی ہے۔
صدر مملکت نے 199 انڈر گریجویٹ طلباء کو الیکٹریکل اور سافٹ وئیر انجنئیرنگ کے شعبے میں ڈ گریاں دیں۔