آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلاکا دورہ

Published On 09 November,2021 08:17 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیاجہاں آرمی چیف کو ٹینکوں کے ریموٹ ویپن سسٹم اور آرٹلری گن بیرلز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں مختلف تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی استعدادکار اور جاری منصوبوں اورہیوی انڈسڑی ٹیکسلا کی صلاحیت پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کے بارےمیں بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران اورورکرز جدید دفاعی پیداواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔
 

Advertisement