پاک فوج کے زیر اہتمام پیسز مقابلوں کا آغاز

Published On 01 November,2021 07:46 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاک فوج کے زیر اہتمام جسمانی پھرتی اور لڑاکا مہارتوں پر تیسرے پیسز بین الاقوامی مقابلوں کا لاہور میں آغاز ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جسمانی پھرتی اور لڑاکا مہارتوں پر تیسرے بین الاقوامی مقابلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پیسز مقابلے بین الاقوامی اور قومی سطح پر انتہائی سخت مقابلے ہیں،یہ مقابلے فوجیوں کی جسمانی پھرتی، معیار اور پیشہ وارانہ تیاری کے عکاس ہیں، مقابلوں میں عراق، اردن، فلسطین، سری لنکا، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات کے 101 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیسز مقابلوں میں مصر، انڈونیشیا، جاپان اور میانمر بحیثیت مبصر شریک ہیں جبکہ مقابلے میں بڑی تعداد میں بین الاقوامی کھلاڑٰ شرکت کررہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان کھیلوں، امن سے محبت کرنے والا بہترین میزبان ملک ہے۔
 

Advertisement