پاکستان کی حوثی باغیوں کی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی مذمت

Published On 07 December,2021 07:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ حملے کا مقصد شہری آبادی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا تھا، تاہم، رائل سعودی ایئر ڈیفنس کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی کامیاب مداخلت سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بیان میں حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کو بھی خطرات سے دو چار کرتےہیں۔

ترجمان نے ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
 

Advertisement