اسلام آباد:(دنیا نیوز)سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن مکمل فعال ہوگیا ہے اور قومی ائرلائن کی پہلی پرواز 121مسافر وں کو لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق فلائٹ آپریشن فعال ہونے کے بعد پانچ پروازیں آپریٹ ہوں گی اور مجموعی طور پر 1400مسافرسعودی عرب پہنچیں گے۔
پروازیں لاہور سے جدہ، اسلام آباد سے جدہ، لاہور سے دمام، اسلام آباد سے ریاض اور کراچی سے مدینہ منورہ روانہ کی جائیں گی جبکہ جمعہ کے روز 1130مسافر 4پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے اورپی آئی اے رواں ہفتے 33پروازیں آپریٹ کرے گی جو آئندہ ہفتے 48ہو جائیں گی۔