کینیڈا میں پی آئی اے پائلٹ کی مبینہ غفلت کا معاملہ، واقعہ کی رپورٹ جاری

Published On 16 November,2021 03:11 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کینیڈا میں پی آئی اے پائلٹ کی مبینہ غفلت کے معاملے پر کینیڈین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کی رپورٹ جاری کر دی۔

کینیڈین سول ایو ایشن اتھارٹی کے مطابق ٹورنٹو میں پی آئی اے اور ائیر کینیڈا کے طیارے آمنے سامنے آگئے تھے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 782 ٹورنٹو سے اسلام اباد آ رہی تھی، پائلٹ بغیر کلیرنس کے ہولڈ شاٹ لائن سے ٹیکسی وے پر چلا گیا، کپتان کی مبینہ غفلت کے باعث حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایئر کینیڈا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے حتمی مرحلے پر آچکا تھا، پی آئی اے طیارہ ٹیکسی وے سے رن وے پروٹیکٹڈ ایریا میں رن وے 23 کیلئے چلاگیا تھا۔ پی آئی اے طیارہ کے باعث ائیر کینیڈا کے طیارے کو اے ٹی سی نے گو راونڈ کے لئے کہا۔

یاد رہے ٹورنٹو ائیر پورٹ پر 17 اکتوبر کو پی آئی اے اور ائیر کینیڈا بوئنگ 777 سامنے آگئے تھے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی مبینہ غفلت پر ایئر لائن انتظامیہ پہلے ہی نوٹس لے چکی ہے۔
 

Advertisement