ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ریاض ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے پر ریاض شہر کے رائل کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی میڈیا کے اہلکار کو سعودی دارالحکومت کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبے کے بارے میں غلط خبر شائع کرنے پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ جنہیں عہدے سے برطرف کیا گیا ہے وہ رائل کمیشن برائے ریاض میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
ایک اہلکار نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ دیگر ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی جس میں دعویٰ کیا گیا کمیشن کے بورڈ نے ریاض کے لیے 2030ء حکمت عملی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق امسال کے شروع میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مملکت کا مقصد ریاض کو دنیا کی 10 بڑی شہروں کی معیشتوں میں سے ایک میں تبدیل کرنا ہے اور 2030 تک اس کی آبادی کو دوگنا کرکے 15 ملین تک پہنچانا ہے۔