لاہور: (ویب ڈیسک) میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تیسرے بلیو ٹک کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
خیال رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن پر جب بھی دو افراد بات کر رہے ہوں تو ایک صارف کی طرف سے دوسرے کو بھیجے جانے والے مسیج کو دیکھنے کے بعد ہی دو بلیو ٹک کا نشان واضح ہو جاتا ہے۔
WhatsApp is NOT developing a third blue check to detect screenshots: it s fake news.
— WABetaInfo (@WABetaInfo) December 27, 2021
سوشل میڈیا کی مشہور ایپلی کیشن واٹس ایپ نیوز ٹریکر WABetainfo نے دعوے کو رد کرتے ہوئے کمپنی ایسی کوئی فیچر تیار نہیں کر رہی۔ واٹس ایپ سکرین شاٹس کا پتہ لگانے کے لیے تیسرا بلیو چیک تیار نہیں کر رہا ہے، یہ خبر جعلی خبر ہے۔
I have received multiple reports about this issue. If you are experiencing this bug, please mention your device model, Android OS version, WhatsApp build number. https://t.co/FsCFdjWvet
— WABetaInfo (@WABetaInfo) December 27, 2021
دوسری طرف ایک اور پیشرفت میں صارفین شکایت کر رہے ہیں کہ گوگل ڈرائیو کا بیک اپ پچھلے ایک ماہ سے رُک گیا ہے۔
WABetainfo کی طرف سے صارف کو بتایا گیا ہے کہ ہمیں اس مسئلے کے بارے میں رپورٹس موصول ہوئی ہیں، اگر آپ کو اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے تو تو اپنے موبائل کا ماڈل بتائیں، ہم اس مسئلے کو آپ کے لیے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔