لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے انتقال کے حوالے سے سوشل میڈیا پروائرل خبروں کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ چودھری شجاعت حسین بالکل خیریت سے ہیں،سوشل میڈیا پر منفی خبریں نہ پھیلائی جائیں اورلوگ ایسی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی خبریں گردش کررہی تھیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ان کی طبیعت کافی خراب تھی جبکہ چودھری شجاعت کی صحت یابی کے بارے دریافت کرنے کے مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے ٹیلیفون کیا گیا تھا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی چودھری شجاعت حسین کی خیریت کے بارے پوچھا تھا۔