قاہرہ:(ویب ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی عرب کی اداکارہ اریج عبداللہ کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ اداکارہ اریج عبداللہ کی لاش سے متعلق اطلاع ان کی ملازمہ نے پولیس کودی تھی۔
لاش سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے، پوسٹمارم کے بعد اداکارہ کی موت کوطبعی قراردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طبی ذرائع کے مطابق اداکارہ سوتے ہوئے دل کا دورہ پڑا اوروہ جانبر نہ ہوسکیں جبکہ لاش کوسعودی عرب بھیجنے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا گیا ہے۔