سعودی عرب کا ماہ جنوری میں "اعتمرنا" ایپ کے ذریعے اجازت نامے دینے کا اعلان

Published On 27 December,2021 03:48 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے آئندہ ماہ جنوری میں "اعتمرنا" ایپلی کیشن کے ذریعے عمرے کی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے اجازت نامے جاری کرنے کی سروس کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے "اعتمرنا" ایپلی کیشن ستمبر 2020 میں متعارف کروائی گئی تھی جس کا ایک مقصد کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر بھی تھا۔ ماہ جنوری میں عمرے کے خواہشمند افراد اس ایپ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں۔

اس مقصد کیلئے انہیں "اعتمرنا" ایپلی کیشن کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد زبان کا انتخاب کرنا ہو گا۔ اگلے مرحلے میں صارف سرکاری اورذاتی معلومات کا اندراج کرے گا اور آخر میں آمادہ پر کلک کرنا ہو گا۔

مذکورہ ایپ حرم میں معتمرین کی گنجائش پر انحصار کرتی ہے جس کیلئے سرخ رنگ "شدید ہجوم" اور سبز رنگ "کم ہجوم" کی نشاندہی کرتا ہے۔
 

Advertisement