نیویارک: عمارت میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک، 63 زخمی

Published On 10 January,2022 10:20 am

نیویارک: (دنیا نیوز) نیویارک میں 19 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 19 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آگ لگنے کا واقعہ نیویارک کے علاقے برونکس میں پیش آیا، انیس منزلہ عمارت کی دوسری منزل میں لگنے والی آگ تیسری منزل تک پھیل گئی، ہلاک ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

کمشنر نیویارک کے مطابق نو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جن کا شہر کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، دو سو سے زائد فائر فائٹرز نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
 

Advertisement