ایتھوپیا میں آئی ڈی پیز کیمپ پر فضائی بمباری، 56 افراد ہلاک، 30 زخمی

Published On 09 January,2022 10:23 am

ادیس بابا: (دنیا نیوز) ایتھوپیا میں آئی ڈی پیز کیمپ پر فضائی بمباری میں 56 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

حکومت مخالف علاقے تیگرائی میں اریٹیریا کی سرحد کے نزدیک پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملہ کیا گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایتھوپیا میں حکومت مخالف گڑھ تیگرائی میں مسلح باغی اور افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔