یو اے ای :پہلی مرتبہ جمعہ کی سرکاری تعطیل ختم،دفتری امور انجام دیئے گئے

Published On 07 January,2022 05:07 pm

ابوظہبی:(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تاریخ میں پہلی بار جمعہ کے روز سرکاری تعطیل ختم ہوگئی اور دفتری امور انجام دیئے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارات نے جمعہ کی نماز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی جبکہ سرکاری ملازمین نے بارہ بجے تک دفتری امور انجام دے کر جمعہ  کی نماز پڑھی۔

یو اے ای حکومت کے ترجمان کے مطابق صرف شارجہ اس ویک اینڈ پلان سے مستثنٰی ہوگا باقی تمام ریاستوں میں یہ ویک اینڈ پلان نافذ العمل ہو گا۔

شارجہ میں حکومت کے نئے ویک اینڈ پلان کے تحت سرکاری دفاتر پیر تا جمعرات تک کھلیں رہیں گے اور جمعہ ، ہفتہ ، اتوار سرکاری ملازمین کی چھٹی ہو گی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ نیا ویک اینڈ پلان سرکاری ملازمین کو زیادہ آرام اور سکون دینے کے لئے بنایا گیا ہے ۔ اس ویک اینڈ پلان سے ورکرز کے کام میں بہتری آئے گی اور وہ اپنے کام کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے۔
 

Advertisement