تہران:(دنیا نیوز) ایرانی سکیورٹی فورسز نے اسرائیلی نیٹ ورک کی جانب سے فوردو ایٹمی پلانٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
ایرانی ٹی وی پر چلنے والی خبر کے مطابق اسرائیلی نیٹ ورک فوردو ایٹمی پلانٹ کو سبوتاژ کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جو اسرائیلی نیٹ ورک کا حصہ تھے۔
خیال رہے کہ ایران نے فوردو ایٹمی پلانٹ کا افتتاح 2019 میں کیا تھا جہاں یورینیم کی افزودگی کی جاتی ہے۔